Posts

Showing posts from May, 2021

سینیٹ انتخابات اور عوام

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بنے یا یوسف گیلانی عالم اسلام کو اس ملک کو  ملک کی مظلوم عوام کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں  حکومت یہ بتائے کہ 8 مارچ کو جو ملک کے مختلف شہروں میں طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا، آزادی نسواں کے نام پر جو کچھ ہوا، مادر پدر آزاد خواتین اور مردوں نے جس اخلاق باختگی اور شرم و حیا سے عاری، گندے غلیظ ناچ، گانوں، نعروں اور پلے کارڈز سے جو دنیا کو پیغام دیا ہے اس پر وزیراعظم وزراء اعلی، حکومت اور اپوزیشن کا کیا موقف ہے؟؟؟ یہ ہم کس طرف جارہے؟؟؟ اللہ رب العزت کی ذات اقدس سے آزادی کے نعرے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آزادی کے نعرے  امہات المومنون رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی  اولیاء اللہ کی توہین  سر عام ببانگ دہل کی گئ.... کیا نوٹس لیا اب تک سرکار نے؟؟ کہاں ہیں ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں؟؟ سینیٹ کی ایک سیٹ اور چیئرمین سینیٹ کے لیے لڑنے والے کب رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ناموس کے لیے اٹھیں گے؟؟ کب یہ لوگ اس ملک میں اسلام کے نفاذ کی کوشش کریں گے؟؟  آخر کب تلک ناانصافی، ظلم وبے غیرتی کا یہ نظام چلتا رہے گا؟؟ کیا ہمارے آبا...

والدین اور ماہ رمضان

 الحمدللہ ہماری دعائیں قبول ہو گئیں اللهمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ اور ہم نے رمضان پا لیا ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے اہتمام کے ساتھ نہا کر صاف ستھرے کپڑے پہن کر بچوں کو ساتھ لیکر اذانِ مغرب سنتے ہی مسجد کا رخ کیا اور دل میں یہ شوق اور جذبہ تھا کہ خود اپنی آنکھوں سے چاند تلاش کروں گا نماز ادا کرتے ہی فورا مسجد کے صحن سے آسمان کی جانب نظریں جمادیں اور گویا بڑی بے چینی اور شدت کے ساتھ چاند کو تلاش کرنا شروع کردیا اور الحمد للہ اپنی آنکھوں سے ماہ رمضان کے چاند کا نظارہ کیا جب بھی ماہ رمضان کا چاند نظر آتا سب سے پہلے سارے بھائی، بچے اور اہل خا نہ سب ابا کے پاس جاتے اور چاند کی مبارک باد پیش اور قبول کرتے اور سب انکے کمرے میں بیٹھ جاتے آج کا یہ چاند جو رحمتیں برکتیں اپنے ساتھ لے کر آیا ہے مگر ساتھ میں اپنوں کی جدائی کے زخم بھی ہرے کر گیا ہے لیکن غم اپنے سروں سے شفقت کا سایہ اٹھنے اور اپنوں کی جدائی کا ہے بالآخر تو سب نے لوٹ کر جانا ہے اپنے رب کے حضور وہ چلے گئے ہم اپنے باری کے انتظار میں ہیں لیکن دل کو ایک اطمینان ہے کہ یقیناً وہ یہاں سے اچھی جگہ پر منتقل ہوئے ہیں ہمارے ساتھ نہیں مگر رب ...

یوم فرقان

 اسلام کا اولین معرکہ اسلام کی اولین فتح یوم بدر قرآن پاک میں اللہ رب العالمین نے جسے یوم فرقان کہا ہے یعنی یہ کفر و اسلام میں فرق کرنے والا دن ہے  مرحووم عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ یوں تو ہر موضوع پر گھنٹوں روانی کے ساتھ بلا تعطل بغیر کسی پرچی یا نوٹس کے فن خطابت کے جوہر دکھاتے تھے اور امت مسلمہ کے لیے اپنے درد کو بیان کرتے رہتے تھے مگر یوم بدر، اصحاب بدر کی بہادری و جرآت کے قصے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مہارت کا عروج بطور سپہ سالار، بچوں اور نوجوانوں کے لیے لازاوال کردار معاذ اور معوذ کامجاہدانہ کردارانکے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک تھا. پچھلے سال 17 رمضان المبارک کو میں نے یوم بدر کے حوالے سے انکی وڈیڈیو ریکارڈ کی تھی کیونکہ کرونا کے باعث عوامی افطار اور اجتماعات پر پابندی تھی اس سال غوری ہاؤس کے باہر یوم بدر کے حوالے سے ایک عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا یقیناً انکی کمی ہر موقع پر ہر قدم ہر لمحے محسوس ہوتی ہے مگر اللہ کو شاید یہی منظور تھا.... بدر وہ معرکہ ہے جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے جو مسلمانوں کو یاد دلاتا رہتا ہے کہ کامیابی اور ناکا...

شیرخدا علی کرم اللہ وجہہ کی عظمت

 یہ شہادت گہہِ الفت میں قدم رکھنا ہے لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا اپنا آپ کو بڑا باکردار ثابت کرنے کے دوطریقے ہیں ایک تو یہ ہے کہ آپ اپنا کردار کو سنوارنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اسے ایسا بنائیں کہ ہر فرد آپ کے کردار کی گواہی دے جبکہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ لوگوں کی کردار کشی کریں،انکا قد چھوٹا کریں، ان پر جھوٹ باندھیں، بہتان لگائیں، الزام تراشی کریں تاکہ آپکا قد بڑا نظر آئےاور آج کل یہ طریقہ عام ہے. آپ کے خیال میں کونسا طریقہ بہتر پائیدار اور سود مند ہے یقیناً پہلا طریقہ صحیح اور پائیدار ہے.... حضرت علی رضی اللہ عنہ شیر خدا، یداللہ،باب مدینۃ العلم ، ابو الحسن ،ابو تراب ، فاتح خیبر، خلیفۃ المسلمین، داماد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم،خاوند خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا، والد سرداران جنت حسن و حسین و سیدہ زینب رضی اللہ عنھم اجمعین یقیناً اسلام کے گوہر نایاب ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ انکی پرورش خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کی، انکی آبیاری میں پسینہ رسول ﷺ شامل ہے، انکی زندگی کا بڑا حصہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں گزرا.... 19ماہ رمضان 40ھ کو خدا کے گھر ...

ایک عہد تمام ہوا(اشرف صحرائی)

 قائد حریت کشمیر وجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رہنما اشرف صحرائی بھارتی قید میں خالق حقیقی سے جا ملے انا للہ وانا الیہ راجعون شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نا مالِ غنیمت نا کشور کشائی  پچھلے سال بھارتی فوج کے ہاتھوں بیٹے کی شہادت پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور یہ الفاظ ادا کیے .... خدا کا شکر ہے یوں خاتمہ بالخیر ہونا تھا..... کشمیری حریت کے لوگوں کو کیا حوصلہ و جگر خدا تعالیٰ نے عطا کیا جوان بیٹے کی شہادت تو گویا بوڑھے باپ کو جوان کررہی ہے... کہاں سے لاؤں گے ایسے مرد حر، مرد مجاہد.... ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم.... کشمیری مائیں تو بچے جنتے ہی گویا شہادت پانے کے لیے ہیں... نسیم مشکبار بھی کیوں آج سوگوار ہے یہ کون چل بسا یہاں ہر آنکھ اشکبار ہے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ بھارتی فوج کی بربریت سے لڑتے، سلاخوں کے پیچھے اور جہاد فی سبیل اللہ کرتے گزارا مگر پایہ ثبات میں ذرا جنبش نا آئ شہید دینِ مصطفی سلام ہو سلام ہو اے نازِ دین مصطفی سلام ہو سلام ہو  73 سال سے یہ ظلم و ستم اپنی انتہا کو چھوتا ساری حدیں پار کر چکا....  نام نہاد اقوام متحدہ او آئ س...

فلسطین لہو لہو

 قبلہ اول، بیت المقدس، مسجد اقصٰی، فلسطین ایک بار پھر لہو لہو ہے جبکہ کعبۃاللہ کےحکمرانوں سمیت 57 اسلامی ممالک کے حکمران بے غیرتی اور بے حیائی کی چادر اوڑھ کر سورہے ہیں میرے مولا خیبر شکن علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا کوئ غلام بھیج عراق، مصر، لیبیا، سرزمین شام، ایران، خراسان، مشرقی اناطولیہ، جنوبی آرمینیا اور سجستان، یروشلم،ساسانی اور بازنطینی سلطنت فتح کرکے مملکت اسلامی میں شامل کرنے والے خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے کسی غلام کو بھیج یااللہ سلطان صلاح الدین ایوبی جیسا کوئی فاتح بھیج جس نے بیت المقدس کو دوبارہ مسلمانوں کے قبضہ میں کیا قائد اعظم نے فرمایا “اسرائیل ایک ناجائز ریاست ھےاور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے والی بات ہے جسے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔” مئی 1948 میں اسرائیل کے قیام کے فورا بعد جب عرب اسرائیل جنگ شروع ہوئی تو امریکی حکام نے اسرائیل کو بتایا کہ پاکستان کے گورنر جنرل قائداعظم نے چیکوسلواکیہ سے ڈھائی لاکھ بندوقیں خرید کر لڑنے والے مجاہدین کو دیں اور اٹلی سے تین فوجی طیارے خرید کر مصر کو دئیے تا کہ وہ اسرائیل کے خلاف لڑ سکیں اور آج ہمیں بھیک مانگنے...

بڑھتی بے حیائی میں مارننگ شوز کا کردار

 https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1853229958184027&id=100004911219794 یہ دیکھ لیں جی حالات...  مارننگ شوز جو دراصل اخلاقیات کی پستیوں کو کراس کر چکے ہیں چاہے کسی بھی چینل پر ہوں طوفان بدتمیزی، بے حیائی، ساس بہو کے جھگڑے، فسادی باتیں، نان ایشوز پر ڈسکشن پر گھنٹوں عوام کے وقت کو ضائع کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں زبردستی کے اسکرپٹیڈ پروگرام، شادیاں، طلاقیں، ناچ، گانے آخر کس کا کلچر ہے؟  کم از کم اہلِ اسلام اہلِ پاکستان کا اس کلچر سے کوئی تعلق نہیں مجال ہے کبھی کوئی تربیتی، اخلاقی پروگرام کیا ہو!  کبھی سماج کی صحیح عکاسی کی ہو!  کبھی صحیح سمت بتانے کی کوشش کی ہو!  آخر نام نہاد پیمرا کب ایکشن لے گا؟؟؟  آہستہ آہستہ حیاء سے بےحیائی کا سفر کب طے ہوگیا پتہ تک نا چلا ہم اس نبی مہربان محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امتی ہیں کہ جس نے یہودی کی بیٹی کو بھی ننگے سر دیکھ کر اپنی کملی پیش کردی  یقیناً میڈیا کا بہت گھناؤنا کردار ہے فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی رحمۃاللہ علیہ جسے آج فلسطینی پکار رہے ہیں نے فرمایا تھا کہ "اگر تم نے کسی قوم کو تباہ...

قبلہ اول کی حفاطت فرض عین

 پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی یوم فلسطین منایا گیا اس سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے جبکہ دوسرا آل پارٹیز تحفظ ختم نبوت کی جانب سے منعقد کیا گیا الحمد لله دونوں احتجاجی مظاہروں میں اپنے خیالات کے اظہار موقع ملا، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، کمی کوتاہی کو درگزر فرمائے آمین... اسکا سہرا بھی قبلہ والد محترم عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ کو جاتا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی اور دنیا کے ظالم و جابر حکمرانوں کو للکارا، ہر احتجاج و پروگرام میں انکی کمی محسوس ہوتی ہے، یقیناً وہ اللہ کی جنتوں میں ہوں گے، اللہ تعالیٰ انکو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور اس عمل کو انکی مغفرت کا ذریعہ بنا دے آمین ارشاد باری تعالیٰ ہے  لاتَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ (القرآن) اللہ کی رحمت سے ناامید نا ہو یقیناً وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو ایمان کے کسی نا کسی درجے میں امت مسلمہ کا درد سمجھتے ہوئے ہزاروں میل دور بیٹھے اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، مسلمانوں کو جنھجوڑ رہے ہیں، کفار کو للکار رہے ہیں اور رب ک...

کراچی امت مسلمہ کا دھڑکتا دل

 مارچ اسرئیل کے خلاف ہے آگ لبرلز، سیکولرز اور لادین لوگوں کو لگی ہوئ ہے کراچی امت مسلمہ کا دل ہے پاکستان امت مسلمہ کا مضبوط قلع ہے کراچی نے ایک بار پھر ثابت کیا کشمیر، فلسطین، افغانستان، عراق، شام، مصر، روہنگیا، الغرض دنیا کے کسی حصے میں اہل اسلام تکلیف میں ہوں کراچی نکلتا ہے،کراچی بولتا ہے،کراچی احتجاج کا حق ادا کرتا ہے کراچی خود مظلوم ہونے کے باوجود ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی کرتا ہے، کراچی ایک دفع پھر جیت گیا اپنے بنیادی حقوق سے محروم کراچی جو پانی، بجلی، بے ہنگم ٹریفک، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی، سیوریج کے بد ترین نظام، گندگی، بدامنی، ناانصافی، میرٹ کی غیر منصفانہ تقسیم، اختیارات کے غلط استعمال، غلط مردم شماری، جرائم، قتل وغارت، اسٹریٹ کرائمز و دیگر مسائل سے دوچار ہے لیکن اس کے جذبے جوان ہیں امت مسلمہ کے لیے کراچی کھڑا تھا کھڑا ہے کھڑا رہے گا عام حالات اور جنگی حالات کا فرق تو آپ میں سے ہر ایک مجھ سے بہتر جانتا ہے یقیناً جنگی حالات میں کچھ ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جوو کہ عام زند...