بڑھتی بے حیائی میں مارننگ شوز کا کردار

 https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1853229958184027&id=100004911219794

یہ دیکھ لیں جی حالات... 

مارننگ شوز جو دراصل اخلاقیات کی پستیوں کو کراس کر چکے ہیں

چاہے کسی بھی چینل پر ہوں

طوفان بدتمیزی، بے حیائی، ساس بہو کے جھگڑے، فسادی باتیں، نان ایشوز پر ڈسکشن پر گھنٹوں عوام کے وقت کو ضائع کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں

زبردستی کے اسکرپٹیڈ پروگرام، شادیاں، طلاقیں، ناچ، گانے آخر کس کا کلچر ہے؟ 

کم از کم اہلِ اسلام اہلِ پاکستان کا اس کلچر سے کوئی تعلق نہیں

مجال ہے کبھی کوئی تربیتی، اخلاقی پروگرام کیا ہو! 

کبھی سماج کی صحیح عکاسی کی ہو! 

کبھی صحیح سمت بتانے کی کوشش کی ہو! 

آخر نام نہاد پیمرا کب ایکشن لے گا؟؟؟ 

آہستہ آہستہ حیاء سے بےحیائی کا سفر کب طے ہوگیا پتہ تک نا چلا

ہم اس نبی مہربان محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے امتی ہیں کہ جس نے یہودی کی بیٹی کو بھی ننگے سر دیکھ کر اپنی کملی پیش کردی 

یقیناً میڈیا کا بہت گھناؤنا کردار ہے

فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی رحمۃاللہ علیہ جسے آج فلسطینی پکار رہے ہیں نے فرمایا تھا کہ "اگر تم نے کسی قوم کو تباہ کرنا ہے تو اسکے نوجوانوں میں بے حیائی پھیلا دو" 

صیہونیوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے آج ہر طرف بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں، اس نسل کو تیزی سے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایک طرف بے حیائی کو فروغ دیا جارہاہے تو دوسری طرف شراب، جوا، نشہ، آکٹرا پرچی، سٹہ، جسم فروشی، منشیات کے کاروبار عروج پر ہیں

جب آپ میڈیا کو 5 جنریشن وار فیئر کا آلہ سمجھتے ہیں تو پھر کب اس بے لگام گھوڑے کو لگام دیں گے؟

اس میں اگر کوئ اچھا پروگرام کررہاہے تو اس سے معذرت

مخلوط ڈانس سے انکار پر مہمان کا کیا حشر کیا مارننگ شو میں میزبان اور ساتھی مہمانوں نے....

Comments