قبلہ اول کی حفاطت فرض عین
پورے ملک کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی یوم فلسطین منایا گیا
اس سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے جبکہ دوسرا آل پارٹیز تحفظ ختم نبوت کی جانب سے منعقد کیا گیا
الحمد لله دونوں احتجاجی مظاہروں میں اپنے خیالات کے اظہار موقع ملا، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، کمی کوتاہی کو درگزر فرمائے آمین... اسکا سہرا بھی قبلہ والد محترم عبدالعزیزغوری رحمۃاللہ علیہ کو جاتا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی اور دنیا کے ظالم و جابر حکمرانوں کو للکارا، ہر احتجاج و پروگرام میں انکی کمی محسوس ہوتی ہے، یقیناً وہ اللہ کی جنتوں میں ہوں گے، اللہ تعالیٰ انکو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور اس عمل کو انکی مغفرت کا ذریعہ بنا دے آمین
ارشاد باری تعالیٰ ہے
لاتَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ (القرآن)
اللہ کی رحمت سے ناامید نا ہو
یقیناً وہ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جو ایمان کے کسی نا کسی درجے میں امت مسلمہ کا درد سمجھتے ہوئے ہزاروں میل دور بیٹھے اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، مسلمانوں کو جنھجوڑ رہے ہیں، کفار کو للکار رہے ہیں اور رب کریم سے فریاد کررہے ہیں، گو کہ انکی تعداد تھوڑی ہے لیکن حق پر ہوتے ہوئے تھوڑے اور زیادہ کا مسئلہ نہیں ہوتا کامیابی آپ کے کھڑے ہونے پرہی مل جائے گی...انشاءاللہ
اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّ جَاهِدُوْا بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(القرآن )
تم مشقت اور آسانی ہر حال میں کوچ کرو اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کرو۔ اگر تم جانو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔
اللہ تعالی نے ہرقسم کے حالات آسان اور مشکل، کمزوری اور طاقت، ہلکے یا بوجھل ہر حال میں اپنے مال اور جان سے جہاد کا حکم دیا ہے یہی وجہ تھی کہ جب نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم جہاد کے لیے صدا دیتے تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اپنے گھر کا سارا سامان، آدھا سامان اور پوری رات مزدوری کرکے دھاڑی میں ملنے والی کجھور بھی پیش کردیتے یہ نا سوچتے کہ یہ کم ہے یا زیادہ بلکہ انکے عمل اخلاص کی بلندیوں پر ہوتے اور منافق اس وقت بھی یہی بات کرتے بھلا پورے گھر کا سامان دینا بھی کوئی عقل مندی ہے اور بھلا ایک رات دھاڑی کی کجھور سے کیا ہوگا.....
آپ اپنی طاقت و استطاعت کے مطابق کام کرتے رہیں اللہ آپکے تھوڑے کو بھی بڑھا دے گا
اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡر ٌ(القرآن )
بے شک اللہﷻ ہر چیز پر قادر ہے
اللہ تعالیٰ دین اسلام کو سمجھنے، اس پر چلنے اور اسے نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے وہ جہاں کہیں بھی ہوں ہمیں انکی مدد کی توفیق عطا فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ ایمان والی زندگی اور شہادت والی موت عطا فرمائے آمین
Comments
Post a Comment