فلسطین لہو لہو

 قبلہ اول، بیت المقدس، مسجد اقصٰی، فلسطین ایک بار پھر لہو لہو ہے

جبکہ کعبۃاللہ کےحکمرانوں سمیت 57 اسلامی ممالک کے حکمران بے غیرتی اور بے حیائی کی چادر اوڑھ کر سورہے ہیں

میرے مولا خیبر شکن علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا کوئ غلام بھیج

عراق، مصر، لیبیا، سرزمین شام، ایران، خراسان، مشرقی اناطولیہ، جنوبی آرمینیا اور سجستان، یروشلم،ساسانی اور بازنطینی سلطنت فتح کرکے مملکت اسلامی میں شامل کرنے والے خلیفہ ثانی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے کسی غلام کو بھیج

یااللہ سلطان صلاح الدین ایوبی جیسا کوئی فاتح بھیج جس نے بیت المقدس کو دوبارہ مسلمانوں کے قبضہ میں کیا

قائد اعظم نے فرمایا

“اسرائیل ایک ناجائز ریاست ھےاور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر

گھونپنے والی بات ہے جسے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔”

مئی 1948 میں اسرائیل کے قیام کے فورا بعد جب عرب اسرائیل جنگ شروع ہوئی تو امریکی حکام نے اسرائیل کو بتایا کہ پاکستان کے گورنر جنرل قائداعظم نے چیکوسلواکیہ سے ڈھائی لاکھ بندوقیں خرید کر لڑنے والے مجاہدین کو دیں اور اٹلی سے تین فوجی طیارے خرید کر مصر کو دئیے تا کہ وہ اسرائیل کے خلاف لڑ سکیں

اور آج ہمیں بھیک مانگنے سے فرصت نہیں

یااللہ آخر کب اس امت پر جہاد فرض ہوگا کب ہم قرآن کے مطابق اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی مدد کے لیے اٹھیں گے آخر ظلم کی یہ سیاہ رات کب اپنے اختتام کو پہنچے گی

یا اللہ ہر سال رمضان المبارک میں تیرے ان بندوں پر ظلم بڑھا دیا جاتاہے یا اللہ تو انکی مدد کر

یااللہ تو قادر علی کل شی ہے تیرے کن سے سب کچھ ہوتا ہے مولانا تو مظلوم مسلمانوں کی مدد فرما

یااللہ ہمیں وہ حکمران عطا کر جو جذبہ جہاد سے سرشار ہوں

جنکے دل اسلام کے لیے دھڑکتے ہوں

جنکے دلوں میں امت مسلمہ کا درد ہو

یا اللہ ان 57 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو غیرت دے ورنہ انکو تباہ و برباد کردے اور انکی جگہ صالح قیادت عطا کر 

یااللہ توان مظلوموں کی مدد فرما

یا اللہ یہ تیرے دین کے مجاہد تو انکی حفاظت فرما

یااللہ فلسطین کوآزادی نصیب فرما

Comments